ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حیوانیاتی تحقیق میں پیش رفت پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

حیوانیاتی تحقیق میں پیش رفت پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

Sun, 10 Mar 2019 01:48:31  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ:09 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ حیوانیات کے زیر اہتمام ’’حیوانیاتی تحقیق میں پیش رفت‘‘ موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ حیوانیات کے میدان میں اعلیٰ تحقیق کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس سلسلے میں تجرباتی سطح پر لیباریٹری میں کیے گئے مطالعات کی بنیاد پر نئے نتائج اخذ کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں بین مضامینی تحقیق کو فروغ دیتے ہوئے حیاتیات اور کیمیا کے سائنس دانوں اور محققوں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ اس سے حیاتی تنوع کے تحفظ کی راہیں بھی استوار ہوں گی۔مہمان خصوصی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم سی ایس جے ایم یونیورسٹی کانپور کی وائس چانسلر پروفیسر نیلیما گپتا نے کانفرنس کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس میدان میں ہونے والی نئی تحقیقات سے روشناس کرایا۔مہمان اعزازی پروفیسر ڈیب زانگ جے لیاؤ (امریکہ)، پروفیسر نیاز احمد (بنگلہ دیش) اور پروفیسر طارق ایم حقی (امریکہ)نے انٹگریٹیڈ اور کولیبوریٹیو ریسرچ اور ڈاٹا سائنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا۔فیکلٹی آف لائف سائنس کے ڈین پروفیسر قیوم حسین نے بھی کانفرنس کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے آرگنائزنگ صدر پروفیسر وسیم احمد نے مہمانواں کا خیر مقدم کیا جبکہ پروفیسرایم افضال نے شکریہ ادا کیا۔


Share: